ملک کے طول وعرض میں اسلامی مدارس کی ایک قابل قدر تعداد موجود ہے، بے شک یہ مدارس اس بات کے مستحق تھے کہ ان کی تعلیمی اور انتظامی سطح کو بلند کرنے کا خصوصی اہتمام کیا جائے، چونکہ جامعہ سلفیہ ہندوستان کے اہل حدیثوں کا ایک تعلیمی مرکزی ادارہ ہے، اس لئے مدارس کے ذمہ داران اپنے تعلیمی وتربیتی نظام کو چلانے میں جامعہ کو اپنا نمونہ بناتے ہیں اور حسن کارکردگی کے لئے اس کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، جامعہ بھی لگاتار کوشش کرتا رہتا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا مرکزی کردار بحسن وخوبی ادا کرے اور تاسیس کے وقت سے ہی اس کے ذمہ جو فرائض ہیں انہیں ادا کر سکے۔

جامعہ نے تعلیمی سال (25 – 1424 هـ) میں ذمہ داران مدارس کے ساتھ متعدد نشستیں منعقد کیں تاکہ اس بات پر غور کیا جاسکے کہ مدارس کی حسن کارکردگی اور ان کے نظام میں بہتر تبدیلی کیوں کر لائی جاسکتی ہے، ساتھ ہی اس نے وقت کی ضرورت کے مطابق اور جدید دور کے مزاج سے ہم آہنگ ایک جدید نصاب تعلیم بھی مرتب کیا جو تعلیمی سال (25 – 1424 هـ) سے نافذ بھی کر دیا گیا ہے۔

جامعہ میں ملحق مدارس کے امور کی نگرانی کے لیے محترم ناظم اعلی صاحب حفظہ اللہ کے زیر سرپرستی ایک خاص شعبہ بنام ’’لجنۃ الحاق المداس‘‘ بھی قائم ہے جو ایک کنوینر اور پانچ ممبران پرمشتمل ہے، شیخ الجامعہ اور مدیر الاختبارات مستقل ممبر کی حیثیت سے مذکورہ لجنہ میں شامل ہیں، ضرورت کے مطابق لجنہ اپنی نشستوں میں ملحق مدارس کے ذمہ داروں ار دیگر مدارس کے ماہرین واساتذہ سے بھی شرکت کی درخواست کرتا ہے اور ان سے مشورے لیتا ہے۔ یہ لجنہ حسب ضرورت نشستیں منعقد کرتا ہے اور زیر الحاق مدارس کے امور کی نگرانی کرتا ہے اور انہیں مناسب ہدایتیں جاری کرتا ہے۔ اگر ملحق مدارس کی طرف سے بار بار ہدایت وتنبیہ کے بعد بھی غیر نظامی کوتاہی پائی جاتی ہے تو لجنہ ایسے مدارس کے الحاق کو منسوخ کردیتا ہے۔ یہ لجنہ تمام ملحق مدارس میں زیر تعلیم ثانویہ ثانیہ طلبہ کی ماہانہ رپورٹ طلب کرتا ہے اور جامعہ کے ششماہی وسالانہ امتحانات میں شریک کرکے انہیں تعلیمی شہادات دیتا ہے، نیز جو طلبہ متعلقہ شرطیں پوری کرتے ہیں انہیں مرحلۂ عا  لمیت میں داخل کرلیتا ہے۔

واضح ہو کہ جامعہ کے نظام کے مطابق کسی طالب علم کے لیے سنۃ الشہادۃ میں داخلہ غیر نظامی ہے، اس لیے ملحق مدارس کے طلبۂ ثانویہ اولی کا، داخلہ کاروائی کے فوراََ بعد لجنہ رجسٹریشن کا اہتمام کرتا ہے تاکہ ثانویہ ثانیہ میں وہی طلبہ داخل ہوں جن کا ثانویہ اولی میں رجسٹریشن ہوچکا ہے۔

لجنہ کی یہ بھی ذمہ داری ہے کہ جدید درخواست وہندہ مدارس برائے الحاق کی درخواست پر غور کرتے ہوئے ان کی طرف سے بھیجے گئے مطلوبہ کاغذات ودستاویزات سے مطمئن ہونے کے بعد باقاعدہ وفد تشکیل دے کر اس کے ذریعہ متعلقہ مدرسہ کا معاینہ کرائے اور وفد کی رپورٹ کے مطابق الحاق دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کرے، یہ وفد عموما کم از کم دو افراد پر مشتمل ہوتا ہے۔

لجنہ تمام ملحق مدارس کو اپنے سالانہ تعلیمی پروگرام سے آگاہ کردیتا ہے تاکہ جامعہ اور ملحق مدارس کے درمیانی درسیاتی وتعطیلاتی موافقت قائم رہے اور ملحق مدارس اسی پروگرام کے مطابق اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں۔

ہر دو امتحان سے پہلے مناسب وقت کے فاصلے سے تمام ملحق مدارس کو امتحانات سے متعلق ہدایتیں جاری کی جاتی ہیں اور امتحانات میں شریک ہونے والے طلبہ کی تعداد ، نیز موسم وغیرہ کا لحاظ رکھتے ہوئے ان کے قیام وطعام وغیرہ کا انتظام کیا جاتا ہے۔

واضح ہو کہ سال رواں میں لجنہ کا دائرہ عمل مزید وسیع ہوگیا ہے، نتیجۃََ اس شعبہ کے ساتھ مزید مدارس بھی منسلک ہوگئے ہیں، یہ مدارس نصاب تعلیم، نظام تعلیم وتربیت میں جامعہ کا اتباع کرتے ہیں، مدارس کی ایک معتد بہ تعداد نے اس شعبہ سے منسلک ہونے کی درخواستیں بھی دے رکھی ہیں جو ہنوز زیر غور ہیں۔

فہرست ملحق مدارس جامعہ سلفیہ بنارس

1

المدرسۃ السلفیۃ ، پرسا

Madrasa Salafia Parsa

P.o. Rampur, Via. Barauli, Distt. Gopal Ganj – 841405 (Bihar)

2

الجامعۃ الإسلامیۃ ، اکبرپور جمنی

Al-Jamiatul Islamia

Akbarpur Jamuni, P.o. Tilauli, Distt.  Siddharth Nagar (U. P.)

3

جامعہ مصباح العلوم السلفیۃ

Jamia Misbahul Uloom As Salafia

At: Khalilabad Tangrani, P.o. Jhumpura, Dsitt. Keonjhar – 758031 (Orissa)

4

مدرسہ چشمۂ حیات

Madrasa  Chashma-e-Hayat

Vill. Rehti, Trilochan Bara Gaon, Distt. Jaunpur (U. P.)

5

مدرسہ احیاء السنۃ ، بجرڈیہہ

Madrasa Ihyaus Sunnah

H. No. 12/39, Mohallah. Galla, Bajardiha,Varanasi- 221010 (U. P.)

6

مدرسہ دارالھدیٰ ، جلالی پورہ

Madrasa Darul Huda

A – 35/51, Jalali Pura,Varanasi   ( U. P.)

7

جامعہ دارالسلام پھلوریا

Darus Salam Phulwaria

P.o. Ramwaupr, Via.Shohrat Garh, Distt. Siddharth Nagar – 272205  (U. P.)

8

دار الحديث أهل حديث، پالی کی حویلی، جودھپور

Darul Uloom Ahle Hadees

Pali ki Hawely, In side Sujti Gate,Jodhpur– 342002 (Rajasthan)

9

مدرسہ احمدیہ سلفیہ- بھوجپور

Mardrasa Ahmadia Salafia

Milki Mohalla, Arrah , Bhojpur – 802301-Bihar

10

الجامعۃ الاسلامیۃ خیر العلوم ، ڈومریا گنج

Al-Jamiatul-Islamia

Khairul-Uloom Domaria Ganj, Distt. Siddharth Nagar U.P

11

الکلیۃ الاسلامیۃ ، بلرام پور

Al-Kullia Al-Islmia

Mahad Al- Zahra-Islamia,Jarwa Road, Tulsipur, Balrampur-271208 U.P.

12

مدرسہ ضیاء العلوم- کٹیہار

Madrasa Zeyaul Uloom

Jagwati, P.o. Kumaripur, Distt. Katihar-854103 – Bihar (India)

13

مدرسہ دارالسلام رحمانیہ- پورنیہ

Madrasa Darus Salam Rahmania

Begampur, P.o. Parora, Distt. Purnia, Bihar (India)

14

مدرسہ محمدیہ عربیہ – ہگلی

Madrasa  Mohammadia Arbia

29 R.B. LaneTelinipara, DT.Hooghly, West Bengal-712125

15

مرکز تحفیظ القرآن والدعوۃ السلفیہ – تتری بازار

Markaz Tahfeezul Quraan & Al-Dawah Al-Salafia

Civil Line Titri Bazar, Sidhharth Nagar U.P. (India)

16

مدرسہ زیدبن ثابت، سنت کبیر نگر

Mardrasa Zaid Ben Sabit

Santha Bazar, S. Kabeer Nagar-272270 – U.P. (India)

17

المعہد الاسلامی- أکرهرا

Al-Mahadul Islami

Vill. Akrahra, Khajoria, P.o.Dhebarua, Distt. Shddharth Nagar U.P.

18

جامعہ دارالسلام، ڈنگراگھاٹ

Jamia Darus-Salam Dangra Ghat

P.o. G, Ghos, Via.Baisi, Distt. Purnia-854315Bihar

19

مدرسہ محمدیہ عربیہ، ٹانڈہ، بریلی

Madrasa MohammadiaArabia

Tanda Dhounra,Bareilly- 243204 – (U.P)

20

جامعة دار النصيحة

Nusratul Muslimeen Education Society

Maulana Abul Kalam Azad Nagar,

Gore Wali, Bhuj –Kutch– 370510

(Gujrat)

21

جامعه رشيديه سلفيه

Jamia Rashidia Salafiah, Mehar Nagar

Araria – 854311 (Bihar)

admin

Share
Published by
admin
Tags: newsflash2

Recent Posts

Notice for Maqala

VIEW/DOWNLOAD LIST - MAQALA FINAL - 2020-21

4 years ago

Ulama Meeting in Al-Jamia Tus Salafiah held on 5-6 March, 2014

Ulama Meeting at Al-Jamia Tus Salafiah, Varanasi held on 5-6 March, 2014. Click here to…

10 years ago

Alumni Cell

معاف کیجئے گا، اس اندراج ٪LANG میں صرف موجود ہے :، : F ٪.

10 years ago

Videos of International Conference on World Peace, 15-17 March 2013

معاف کیجئے گا، اس اندراج ٪LANG میں صرف موجود ہے :، : F ٪.

11 years ago

This website uses cookies.