نظم ونسق کو قائم رکھنے کے لئے جامعہ کی خدمات اور سرگرمیاں مختلف شعبوں اور متعدد قسموں میں تقسیم ہیں:
ذیل میں شعبوں اور ان کے کام کا مختصر تعارف پیش ہے:
شعبۂ تعلیم
چونکہ جامعہ سلفیہ ایک اسلامی تعلیمی ادارہ ہے، اس لئے بطور خاص مسلم بچوں کی شرعی تعلیم پر اس کا سارا زور ہے، لیکن ضروری عصری مضامین بھی شامل تعلیم ہیں، جامعہ میں ابتدائی مرحلے کی تعلیم سے لے کر جامعی مرحلے تک کی تعلیم کا انتظام ہے، مختلف شعبوں اور علیحدہ علیحدہ یونٹوں میں بچے بچیاں دونوں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
شعبے مندرجہ ذیل ہیں :
جامعہ کے مدارس اور کلیات : جو تعلیمی شعبے جامعہ میں کام کر ہے ہیں مندرجہ ذیل ہیں:
اول: بچوں کا شعبہ
1 – متوسطہ وثانویہ
أ – مرحلہ متوسطہ ( 3 / سال )
ب – مرحلہ ثانویہ ( 2 / سال )
2 – کلیۃ الشریعۃ الاسلامیۃ
اس کلیہ میں مندرجہ ذیل تعلیمی مرحلے ہیں :
أ – مرحلہ عا لمیت (2/ سال )
ب – مرحلہ فضیلت (3 / سال)
ج – مرحلہ تخصص یا اعلی تعلیم (2 / سال)
د – دعوت وتعلیم ٹریننگ (2 / سال)
3 – کلیۃ القرآن الکریم
فی الحال یہ کلیہ مندرجہ ذیل شعبوں میں تعلیم کا بندوبست کرتا ہے:
أ – تحفیظ القرآن الکریم (شعبۂ حفظ)
ب – تجوید القرآن الکریم ( شعبۂ تجوید) بروایت حفص
ج – تجوید القرآن الکریم (شعبۂ تجوید) بہ قراء ات سبع
4 – المنار بوائز اسکول برائے عصری علوم
اس میں شک نہیں کہ مسلم بچوں کو شرعی علوم کے ساتھ ساتھ عصری علوم کی بھی ضرورت ہے، لیکن سرکاری اور پرائیویٹ جامعات اور کلیات عصری علوم کی تعلیم جن اصولوں پر دیتے ہیں وہ شریعت اسلامی کی روح سے متصادم ہیں، اسی لئے جامعہ کی مجلس نے ایک ایسے مستقل اسکول کے قیام کی قرارداد منظور کی جہاں عصری علوم کی تعلیم ان اصولوں پر دی جاسکے جو اسلامی عقیدہ کے منافی نہ ہوں، چنانچہ اپریل 2004 ء میں اس مدرسہ کا ’’المنار بوائز اسکول ‘‘ کے نام سے آغاز ہوا، نصاب تعلیم میں بعض ضروری شرعی مضامین کے ذریعہ طلبہ کی اسلامی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، ذمہ داران کوشاں ہیں کہ حکومت اسکول کی سرٹیفیکٹ کو منظوری دے دے تاکہ طلبہ کو دوسرے جامعات وکلیات میں اپنی تعلیم جاری رکھنے میں سہولت حاصل ہو۔
5 – رحمانیہ بوائز اسکول
اس اسکول میں ابتدائی سے لے کر ثانویہ کے مرحلہ تک کی تعلیم کا نظم ہے۔