وقت کی ضرورت کو دیکھتے ہوئے جامعہ نے ادارۂ تحقیقات بھی قائم کیا ہے ، اس ادارہ کے قیام کا مقصد یہ ہے کہ امت اسلامیہ کے سامنے ایسے بامقصد ادب اور تالیفات پیش کی جائیں جن کے مطالعہ سے نوجوانان اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور امت اسلامیہ نیز انسانی سماج کے تئیں اپنے فرائض ادا کریں، ادارہ کی تخلیقات انہیں وسیع ثقافت اور بیداری سے بھی سرفراز کرتی ہیں تاکہ دور جدید میں وہ اپنا مطلوب کرداری ادا کرسکیں، اسی ادارہ کی نگرانی میں حسب ضرورت جامعہ کے مدرسین اور دوسرے  علماء کتابوں کی تالیف، ان کے ترجمہ اور تحقیق کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔

یہی ادارہ اپنی ذمہ داری میں ماہنامہ مجلہ ( صوت الامۃ ) بزبان عربی اور مجلہ (محدث ) بزبان اردو شائع کرتا ہے، دونوں مجلے پابندی کے ساتھ شائع ہوتے ہیں اور دینی ، اخلاقی نیز سماجی مسائل کا حل پیش کرتے ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ ادارہ اب تک 421 تخلیقات پیش کرنے میں کامیابی حاصل کر چکا ہے، جن میں تالیفات بھی ہیں تحقیقات بھی ، اور عربی ، اردو ، ہندی ، انگریزی ودیگر مقامی زبانوں میں تراجم بھی ، ان میں بعض ایسی تخلیقات بھی ہیں جو 9 / سے زیادہ جلدوں پر مشتمل ہیں، یہ ادارہ بدستور اپنی کوششوں میں لگا ہوا ہے اور اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

جامعہ کا اپنا ایک آفسیٹ پریس ہے ، اس سے پہلے جامعہ میں طباعت کا کام کمپوزنگ کے ذریعہ ہوا کرتا تھا، جامعہ کی کوششوں سے طباعت کا نظام زمانے کے مذاق کے مطابق جدید ترین شکل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

admin

Share
Published by
admin
Tags: newsflash3

Recent Posts

Notice for Maqala

VIEW/DOWNLOAD LIST - MAQALA FINAL - 2020-21

4 years ago

Ulama Meeting in Al-Jamia Tus Salafiah held on 5-6 March, 2014

Ulama Meeting at Al-Jamia Tus Salafiah, Varanasi held on 5-6 March, 2014. Click here to…

10 years ago

Alumni Cell

معاف کیجئے گا، اس اندراج ٪LANG میں صرف موجود ہے :، : F ٪.

10 years ago

Videos of International Conference on World Peace, 15-17 March 2013

معاف کیجئے گا، اس اندراج ٪LANG میں صرف موجود ہے :، : F ٪.

11 years ago

This website uses cookies.