الجامعۃ السلفیۃ (مرکزی دار العلوم) بنارس کا نیا تعلیمی سال 17 / اگست 2013 ء سے شروع ہوگا۔
18 / اگست 2013 ء مطابق 10 / شوال 1434 هـ کو امتحان داخلہ برائے تعلیمی سال 14 – 2013 ء ہوگا۔
الجـامـعـۃ السلـفـیـۃ (مرکزی دار العلوم) بنارس میں نئے سال میں داخلہ کے امیدوار کی سہولت کے لئے داخلہ فارم 15 / نومبر 2012 ء سے ایشو کیا جائے گا، داخلہ فارم مبلغ ایک سوپچاس (Rs.150/-) روپئے کا ڈرافٹ بذریعہ ڈاک بھیج کر یا براہ راست دفتر ادارۃ القبول والتسجیل سے بعد نقد ادائیگی حاصل کیا جاسکتا ہے، یا جامعہ کے ویب سائٹ : ( www.jsvaranasi.com/admission و www.aljamiatussalafiah.org/admission ) سے ڈاؤن لوڈ کرکے ایک سو پچاس (Rs.150/-) روپیہ کے ڈرافٹ کے ساتھ بھیجا جاسکتا ہے۔
داخلہ فارم کتابی شکل میں ہے جس میں جامعہ کا تعلیمی نظام، نصاب اور داخلہ امتحان سے متعلق تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔
امیدوار کو یہ فارم مع جملہ مطلوبہ کاغذات 13 / مارچ 2013 ء تک دفتر کو ارسال کردینا چاہئے، فارم وصول ہونے کے بعد امتحان داخلہ کے لئے مجاز طالب علم کو ایڈمٹ کارڈ (اجازت نامہ) بھیجا جائے گا، داخلہ امتحان میں شرکت کے لئے ایڈمٹ کارڈ اور منسلکہ کاغذات کی اصل کاپی ساتھ لانا ضروری ہے، اگر کسی طالب علم کے پاس سال رواں کی سند یا مارکشیٹ نہ ہو تو سال گذشتہ کی لگا سکتا ہے، مگر اس کو سال رواں کے کاغذات فراہم ہونے کے بعد فورا جامعہ میں جمع کرنا ہوگا۔ داخلہ امتحان میں صرف وہی طلبا شریک ہوسکتے ہیں جنہوں نے مقررہ وقت پر داخلہ فارم پُر کرکے جمع کردیا ہو۔
اس سال داخلہ : متوسطہ اولی، عا لمیت اولی، فضیلت اولی، شعبۂ حفظ اور شعبۂ تجوید میں حسب گنجائش ہوگا۔
ڈرافٹ : “AL-JAMIA-TUS-SALAFIAH, VARANASI” کے نام ہونا ضروری ہے۔