خوش آمدید

خوش آمدید

 بسم اللہ الرحمن الرحیم

             الحمد للہ رب العالمین، والصلاۃ والسلام علی نبیہ ورسولہ خاتم المرسلین محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین ومن تبعھم بإحسان إلی یوم الدین، أمابعد:

            جامعہ سلفیہ (مرکزی دار العلوم ) بنارس ہندوستان میں جماعت اہلحدیث کا مرکزی تعلیمی وتربیتی ادارہ ہے جو جماعت کے بزرگوں اور مخلصوں کی دیرینہ تمناؤں اور دعاؤں کے بعد اللہ کی مشیت سے منصۂ شہود پر جلوہ گر ہوا ہے، اس مرکزی دانش گاہ کی تاسیس جماعت اہلحدیث ہند کی سب سے بڑی دعوتی تنظیم ’’آل انڈیا اہلحدیث کانفرنس‘‘ کی تحریک پر ہوئی،  1963میں اسی کانفرنس کی سرپرستی میں موحد مملکت سعودیہ عربیہ کے سفیر عزت مآب یوسف الفوزان کے دست مبارک سے اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا، اور اس کے بعد علامہ ابن باز کی نیابت کرتے ہوئے علامہ عبد القادر شیبۃ الحمد نے 1966 میں اس کا افتتاح کیا، پھر اساتذہ کبار کی خدمات حاصل کرکے تعلیم وتربیت کا منصوبہ بند آغاز کردیا گیا، نصف صدی کا عرصہ گذر گیا، اس دوران جامعہ سلفیہ اپنے بنیادی مقاصد کے حصول اور مختلف ترقیاتی میدانوں میں پیش رفت کی راہوں پر گامزن رہا، علماء ، Read more…