شعبۂ رہائش

شعبۂ رہائش

  • Add Comments
  • Print
  • Add to Favorites

جامعہ کا ایک رہائشی شعبہ ہے جس میں بیرونی طلبہ کی رہائش کا انتظام کیا جاتا ہے اور ان کے مفت قیام وطعام کے علاوہ ان کو مفت درسی کتابیں اور علاج بھی فراہم کیا جاتا ہے ۔ عمادۃ شئون الطلاب کے ذریعہ ان کی تربیت اور حصول علم میں ان کی مناسب رہنمائی اور چال چلن کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ وہ اسلامی آداب واخلاق سے مزین ہو سکیں اور ائمہ سلف کا نمونہ بنیں، جامعہ حتی المقدور ان کی علمی اور ثقافتی صلاحیتوں میں اضافے کے لئے تمام ضروری سہولتیں مہیا کرتا ہے، وہ اساتذہ ومدرسین کے زیر نگرانی متعدد علمی، ثقافتی اور جسمانی سرگرمیاں انجام دیتے ہیں ، جامعہ کیمپس میں رہائش پذیر اساتذہ طلبہ کی نمازوں میں حاضری اور ان کے اسلامی آداب واخلاق پر گہری نظر رکھتے ہیں۔

Tags:

No Comments to “شعبۂ رہائش”

Comments are closed.