Posted by adminPosted on جمعرات, فروری 21st, 2013
عالمی کانفرنس
الجامعۃ السلفیۃ (مرکزی دار العلوم ) بنارس میں
’’ سنت نبوی اور امن عالم ‘‘
کے موضوع پر ایک دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس بتاریخ 16–17 مارچ 2013ء بروز سنیچرواتوار منعقد ہوگی، جس میں ملک وبیرون ملک سے مشاہیر علماء، مشایخ اور دانشوران شرکت فرمائیں گے، ان شاء اللہ۔
ہند وبیرون ہند سے اب تک پچاس علماء کرام کی شرکت کی منظوری دستیاب ہوچکی ہے، اور مزید کا انتظار ہے۔
یہ کانفرنس ان شاء اللہ امن عالم کے مسئلہ پر اسلام کی تعلیمات اور مدارس کے کردار کو واضح کرے گی، شہر بنارس سے امن وسلامتی اور بھائی چارہ ورواداری کے پیغام کو عام کرے گی ، اور اس سے ملک وشہر بنارس کے گنگا جمنی تہذیب کو تقویت پہنچے گی۔
یہی اس کانفرنس کا مقصد ہے ۔ اللہ تعالی اس اہم اور عظیم کانفرنس کو کامیاب کرے، آمین۔
No Comments to “عالمی کانفرنس : سنت نبوی اور امن عالم”