تعاون کے لیے اپیل
محترم حضرات یہ بات مخفی نہیں کہ جامعہ سلفیہ (مرکزی دار العلوم ) بنارس ہی وہ ادارہ ہے جو برصغیر میں کتاب وسنت کی ترویج واشاعت کے لیے قائم جماعت اہلحدیث کا نمائندہ ادارہ شمار کیا جاتا ہے، اور آج بھی اس کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیے پرعزم کوشش جاری ہیں تاکہ حالات کے مطابق وہ اپنے مقاصد کی تکمیل کرتا رہے۔
اس عظیم الشان تاریخی ادارہ کو بہتر اور معیاری پیمانہ پر جاری رکھنے کے لیے مالی استحکام کی سخت ضرورت ہے، ہم اپنے بہی خواہان اور مخیر حضرات سے اس پر خصوصی توجہ دینے کی درخواست کرتے ہیں۔
جامعہ نے تعلیم میں بہتری کے لیے کئی پروگرام بنائے ہیں، اور ہر طرح کے جدید وسائل کو استعمال میں لاکر طلبہ کے اندر بہتر استعداد پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے، حالات کے تقاضوں کو سامنے رکھ کر تصنیف وتالیف کے کام کو آگے بڑھانا ہے، اچھے اور تجربہ کار اساتذہ کے لیے معیاری تنخواہ اور گرانی کے پیش نظر غیر تدریسی عملہ کی تنخواہوں میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔
جامعہ کی بلڈنگ میں اصلاح ومرمت کا کام بڑے پیمانے پر جاری ہے، اس کی ضرورت عرصہ سے محسوس کی جارہی تھی۔ ہر سال بہت سے طلبہ کو داخلہ اس لیے نہیں مل پاتا کہ ہمارے پاس جگہ محدود ہے، اس لیے پانچ ہزار مربع فٹ پر چار منزلہ جدید عمارت کی تعمیر کا کام جاری ہے، ان کے علاوہ بھی کئی منصوبے ہیں جن کے لیے کثیر رقم درکار ہیں۔
ہم بہت ادب کے ساتھ آپ کی خدمت میں عرض کرنا چاہیں گے کہ اس عظیم اور منفرد ادارہ کی اہمیت کو سمجھیں، اس کی کارکردگی کا جائزہ لیں اور اس ادارہ کی ضروریات کو پورا کرائیں اور اس کی دل کھول کر بھرپور مدد فرمائیں۔
اللہ تعالی اس ادارہ کو مزید ترقی عطا فرمائے، اور اس کے کام کرنے والوں میں خلوص پیدا کرے، اور جو بھی اس ادارہ کی مدد کرے یا اس کے لیے کام کرے اس کو ان کے لیے صدقۂ جاریہ بنائے، آمین۔
ذیل میں ہم جامعہ کے بنک اکاؤنٹ کا نمبر دیتے ہیں ، آپ براہ راست اپنا تعاون جمع کرکے ہمیں مطلع کیجئے، آپ کو اس کی رسید بھیج دی جائے گی، یا آپ مندرجہ ذیل نام سے ڈرافٹ بنواکر مندرجہ ذیل پتہ پر رجسٹرڈ ڈاک یا کوریر سے روانہ کریں، ہم آپ کے مشکور ہوں گے۔ اللہ تعالی آپ کی خدمات کو قبول فرمائے۔ وَمَا تُقَدِّمُوْا لِأَنْفُسِکُمْ مِنْ خَیْرٍ تَجِدُوْہُ عِنْدَ اللّٰہِ۔ (سورہ بقرہ: ۰۱۱) آپ جو کچھ بھی نیکی وبھلائی کریں گے اس کو اللہ کے یہاں محفوظ پائیں گے۔
والسلام
عبد اللہ سعود بن عبد الوحید
ناظم اعلی
جامعہ سلفیہ، بنارس
بیرون ملک سے چندہ حاصل کرنے کے لیے FCRA کی ضرورت ہوتی ہے، جامعہ سلفیہ کو شروع سے FCRA کی سہولت حاصل ہے، اور جامعہ کو بیرون ملک سے آنے والے عطیات کی تفصیل حکومت ہند کو قانون کے مطابق وقت پر فراہم کی جاتی ہے۔ ہم اپنے محسنین سے عرض کریں گے کہ جامعہ کے مقاصد کی تکمیل میں دل کھول کر بھرپور مدد فرمائیں، اپنے عطیات براہ راست جامعہ کے مندرجہ ذیل بنک اکاؤنٹ میں جمع کریں اور اس کی اطلاع سے ہمیں نوازیں، ہم آپ کے عطیات کے لیے آپ کے شکر گزار ہوں گے۔
فارن اکاؤنٹ کے لیے بنک اکاؤنٹ کی تفصیل
جامعہ سلفیہ کا FCRA کا رجسٹریشن نمبر یہ ہے: FCRA Registration No. 136760007
For further information please log on to: www.aljamiatussalafiah.org or email: salafiahvaranasi@gmail.com
Postal Address:
THE GENERAL SECRETARY
AL-JAMIA-TUS-SALAFIAH
(MARKAZI DARUL ULOOM)
B.18/1-G, Jamiah Salafiah Road,
Reori Talab, VARANASI – 221010 (U.P.) INDIA
Contact Numbers:
Office Gen. Secretary: Phone: 0542-2452013 Fax: 0542-2452243
Dept. of Education: 0542-2452241,27
Principal: 0542-2452241,26
Central:0542-2452242, 2451492
No Comments to “تعاون کے لیے اپیل”