شعبۂ تعلیم: لڑکیوں کا

شعبۂ تعلیم: لڑکیوں کا

  • Add Comments
  • Print
  • Add to Favorites

جامعہ کے شعبہ جات اور کارہائے نمایاں

نظم ونسق کو قائم رکھنے کے لئے جامعہ کی خدمات اور سرگرمیاں مختلف شعبوں اور متعدد قسموں میں تقسیم ہیں:

ذیل میں شعبوں اور ان کے کام کا مختصر تعارف پیش ہے:

شعبۂ تعلیم

چونکہ جامعہ سلفیہ ایک اسلامی تعلیمی ادارہ ہے، اس لئے بطور خاص مسلم بچوں کی شرعی تعلیم پر اس کا سارا زور ہے، لیکن ضروری عصری مضامین بھی شامل تعلیم ہیں، جامعہ میں ابتدائی مرحلے کی تعلیم سے لے کر جامعی مرحلے تک کی تعلیم کا انتظام ہے، مختلف شعبوں اور علیحدہ علیحدہ یونٹوں میں بچے بچیاں دونوں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔

شعبے مندرجہ ذیل ہیں :

جامعہ کے مدارس اور کلیات : جو تعلیمی شعبے جامعہ میں کام کر ہے ہیں مندرجہ ذیل ہیں:

دوم : بچیوں کا شعبہ

1 –  رحمانیہ گرلس اسکول

اس مدرسہ میں نرسری (3 / سال ) پرائمری (5 / سال ) اور ہائی اسکول (5 / سال) تک کی تعلیم کا انتظام ہے ، واضح رہے کہ اس اسکول میں بعض ضروری شرعی مضامین کے ساتھ جو نصاب تعلیم ہے وہ سرکاری نصاب تعلیم کے مطابق ہے۔

اسی اسکول کے زیر نگرانی اسلامی علوم کی تعلیم کے لئے ایک الگ شعبہ بھی قائم ہو چکا ہے جس میں متوسطہ، ثانویہ اور عا  لمیت تک کی تعلیم کا انتظام ہے، اسی شعبہ سے طالبات کا پہلا بیچ 1428 هـ میں فارغ ہواہے ۔

2 – امہات المومنین گرلس کالج

یہ کالج انٹرمیڈیٹ تک کی تعلیم کا سرکاری نصاب کے مطابق اہتمام کرتا ہے، چند ضروری شرعی مضامین بھی شامل درس رہتے ہیں ، یہ اسکول صوبائی حکومت کی طرف سے اعتراف شدہ ہے، تعلیمی میدان میں اس اسکول کے محسوس آثار ہیں اور الحمد للہ قابل تعریف شہرت کا حامل ہے، فراغت کے بعد اس اسکول کی طالبات سرکاری یونیورسٹیوں میں اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکتی ہیں۔

Tags:

No Comments to “شعبۂ تعلیم: لڑکیوں کا”

Comments are closed.