Posted by adminPosted on اتوار, ستمبر 4th, 2011
جامعہ کی صدر عمارت وقف شدہ زمین میں تعمیر کی گئی ہے جس کا رقبہ لگ بھگ ایک لاکھ مربع فٹ ہے، یہ زمین شہر بنارس کی جنوبی سمت میں آبادی سے لبریز ایک علاقے میں واقع ہے۔
ہم اللہ کے شکر گزار ہیں کہ اس نے تعمیری میدان میں جامعہ کے منتظمین کی کوششوں کو کامیابی عطا فرمائی اور اسی کے فضل وکرم سے انہوں نے تعمیر کا پہلا مرحلہ سر کر لیا، جامعہ میں اب تک جو تعمیرات ہو چکی ہیں ، ان کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے:
1 – کمرے 122 / عدد
2 – فلیٹ 22 / عدد
3 – قدیم مرکزی لائبریری ہال ( رقبہ 35 × 40 فٹ )
4 – دار الحدیث ہال ( رقبہ 40 × 60 فٹ)
5 – جامعہ مسجد (اندرونی حصہ میں ایک ہزار نمازیوں کی گنجائش)
6 – مرکزی لائبریری بلڈنگ، یہ عمارت احاطۂ جامعہ کے اندر جنوب مغرب میں واقع ہے اور جس زمین پر یہ عمارت قائم کی گئی ہے اس کا رقبہ 470 میٹر مربع ہے۔
اس میں تین منزلیں ہیں، نچلی منزل لیکچر ہال کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔
7 – گرلس اسکول بلڈنگ ، اس میں 4 / منزلیں ہیں اور رقبہ 400 میٹر مربع ہے۔
8 – بچوں کے لئے پرائمری اسکول بلڈنگ ، اس میں 5 / منزلیں ہیں اور رقبہ 346 / میٹر مربع ہے۔
9 – بازار میں کرایہ پر دینے کے لئے سلفیہ مارکیٹ بلڈنگ، اس میں 5 / منزلیں ہیں اور رقبہ 250 / میٹر مربع ہے۔
10 – امہات المؤمنین گرلس کالج بلڈنگ ، اس میں 6 / منزلیں ہیں اور رقبہ 170 میٹر مربع ہے۔
11 – واٹر بورنگ اور پینے کے لائق پانی کی ٹنکی ، ڈیڑھ ہزار افراد کو کفایت کرتی ہے۔
12 – وسط شہر میں شاہراہ عام پر برائے کرایہ سٹی سینٹر بلڈنگ، اس میں تین منزلیں ہیں، اور رقبہ 250 میٹر مربع ہے۔
13 – محلہ بجرڈیہہ میں رہائشی بلڈنگ ، اس میں 2 / منزلیں ہیں اور رقبہ 15 / میٹر مربع ہے۔
14 – المنار بوائز اسکول بلڈنگ برائے عصری علوم ، اس اسکول میں کمپیوٹر ٹریننگ کا بھی شعبہ ہے، اس بلڈنگ میں 3 / منزلیں ہیں اور رقبہ 400 میٹر مربع ہے۔
No Comments to “تعمیر کے میدان میں”