Posted by adminPosted on اتوار, ستمبر 4th, 2011
قیام جامعہ کے اغراض ومقاصد مندرجہ ذیل ہیں:
* اسلامی شریعت کے بنیادی مآخذ کی حیثیت سے قرآن وحدیث کی سلفی نہج پر تدریس اور عربی زبان وادب نیز دیگر مفید علوم کی تعلیم ۔
* اسلامی تعلیم کی نشر واشاعت اور مخالفین اسلام کی علمی تردید کے لئے اسلام کی ہمہ جہتی ثقافت سے بہرہ ور صالح دعاۃ اور مصنفین کی فراہمی ۔
* بدعتوں اور مخالف دین رسموں کا خاتمہ، تخریب کار تحریکوں اور الحادی گمراہ کن نظریات سے مسلمانوں کی حفاظت ، جنہوں نے مسلم سماج کی روحانیت اور تشخص کو ختم کر دیا ہے۔
* مسلم صفوں میں اتحاد پیدا کرنے، تمسک بالکتاب والسنۃ کی طرف لانے اور علمی تحریکوں نیز تہذیبی قافلوں میں شریک ہونے پر آمادہ کرنے کی سنجیدہ کوشش ۔
* عالم اسلامی کے تعلیمی مراکز اور اداروں کے درمیان باہمی تعاون ، امت اسلامیہ کے نوجوانوں کی دست گیری اور ان کی دینی روح بیدار کرنے اور اسلام کے بلند تعمیری اصولوں کی طرف ان کی رہنمائی کی کوشش۔
No Comments to “قیام جامعہ کے مقاصد”