Invitation for Alumni Programme 2026
محترم جناب ابنائے جامعہ سلفیہ بنارس / حفظکم الله ورعاکم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ سب بخیر وعافیت ہوں گے۔
جامعہ سلفیہ آپ کا مادر علمی ہے، جہاں طالب علمی کے دور میں آپ نے وقت گذارا ہے اور یہاں کے علمی ماحول میں پرورش پاکر دین وقوم کی خدمت میں لگے ہوئے ہیں۔
میں چاہتا ہوں کہ آپ ایک بار جامعہ پھر تشریف لائیں۔ جامعہ کو دیکھیں، حالات کا جائزہ لیں۔ اور ہم کو کیسے آگے بڑھنا ہے اس کے لیے باہم مشورہ کریں اور ایک دوسرے کے تعاون سے آگے بڑھیں۔
آئندہ ماہ 21 و 22 ؍ نومبر 2026ء بروز سنیچر واتوار اس کے لیے متعین کیا گیا ہے اور اس اجتماع کے موقع پر ایک علمی سیمینار کا انعقاد بھی ہوگا، ان شاء اللہ العزیز۔
مرکزی عنوان ہوگا: سنت نبوی اور عصر حاضر میں اس کی اہمیت وضرورت۔ دیگر ذیلی عناوین بھی کمیٹی تیار کررہی ہے، جس کی تفصیل جامعہ کی ویب سائٹ پر دی جائے گی ، ان شاء اللہ۔
آپ ابھی سے اس اجتماع میں شرکت کا پروگرام بنا لیجئے اور اس کی اطلاع مندرجہ ذیل میل وواٹس ایپ پر ارسال کردیجئے، تاکہ ہم آپ کے شایان شان انتظام واستقبال کی تیاری کرسکیں۔ آپ اپنا علمی مقالہ بھی جامعہ کو ارسال کریں اورساتھ لائیں۔ جامعہ سلفیہ کی ویب سائٹ پر تفصیل ولنک موجود ہے۔
اللہ تعالی جامعہ کو ہر شر سے محفوظ رکھے اور ہم سب کو دین وقوم کا خادم بناکر رکھے، آمین۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عبد اللہ سعود سلفی
ناظم اعلی
جامعہ سلفیہ ( مرکزی دار العلوم) بنارس
واٹس ایپ
9431350537
ای میل برائے ارسال مقالہ
oldboys@aljamiatussalafiah.org
رجسٹریشن برائے شرکت اجتماع
https://aljamiatussalafiah.org/old-boys-registration
جامعہ کا ویب سائٹ
https://aljamiatussalafiah.org
…


No Comments to “Invitation for Alumni Programme 2026”